مذہب ، سائنس اور الحاد / Mazhab, Science aur Alhad 0 Reviews

By: Irfan Mehmud

No Ratings Yet

E-book Price

PK Flag
PKR 150
INR Flag
INR 100
USD Flag
USD 0.99

مذاہب کے عروج کے زمانوں میں بھی الحاد(Atheism) ایک متبادل نقطۂ نظر کے طورپر ہمیشہ سے انسان کی فکری تاریخ کا حصہ رہا ہے، تاہم عہدِ حاضر میں سائنسی انکشافات اور سماجی و ثقافتی تبدیلیوں کے تحت الحاد ایک نئی قوت اور اثر انگیزی کے ساتھ ظاہر ہواہے۔ اکیسویں صدی میں اٹھنے والی مذہبی انتہاپسندی کی لہر کے ردِ عمل کے طور پر الحادِ جدید (New Atheism) کے مظہر نے ایک تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے۔ زیرِ کتاب میں جدید الحاد کے بیانیے اورخدا کے تصور پر اس کے اعتراضات کا علمی جائزہ لیا گیا ہے۔

 

ISBN (Digital) 978-969-696-436-0
Total Pages 123
Language Urdu
Estimated Reading Time 3 hours
Genre Religious
Published By Daastan
Published On 15 Mar 2024
Irfan Mehmud

Irfan Mehmud

عرفان محمود کے مضامین میں فکر اور معلومات کا بیش بہا خرانہ موجود ہے۔ عرفان محمود نے گورنمنٹ کالج اٹک سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد بی ایڈ کیااورایجوکیشن کے شعبے سے منسلک رہے۔لکھنے کاشوق انھیں کالج کے زمانے سے رہا۔تدریسی شعبے کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے انھوں نے ماہنامہ ”حکایت“ لاہور، ”اردو ڈائجسٹ“ لاہور ، ماہنامہ”نفسیات اور زندگی “ کراچی اور ماہنامہ ”ہمدردِ صحت“ کراچی کے لئے صحت و نفسیات کے موضوعات پر مضامین لکھے۔ایک طویل عرصے تک ”ہمدردِ صحت “ کراچی کے ایڈیٹرمحترم مسعود احمد برکاتی مرحوم کی زیرِنگرانی انگریزی زبان کےطبی مضامین کا اردو ترجمہ بھی کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ماہنامہ ”حکایت“ میں کچھ طنز ومزاح پر مبنی تحریریں بھی شائع ہوئیں۔ 

ان کتاب ”شخصیت کی تعمیر‘‘ ان کی گزشتہ پندرہ سالوں میں مختلف رسالوں اورجرائد میں شائع ہونے والی تحریروں کا مجموعہ ہے۔ عرفان محمود اب بطور فری لائنس کانٹینٹ رائیٹر لکھتے ہیں۔صحت، نفسیات، مذہب اورسائنس ان کے خاص موضوعات ہیں اور ان موضوعات پر وہ اپنے دو بلاگز پر بھی لکھتے ہیں۔

 

عرفان کی اب تک چار کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور ایک طباعت کے آخری مراحل میں ہے۔ ان کی کتابوں میں شخصیت کی تعمیر، مذہب، سائنس اور الحاد، احمق پارے، مزید احمق پارے اور وائس آف ڈیتھ شامل ہیں۔

Urdu Editorial Board profile image Urdu Editorial Board

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre