سلسلہ ہائے سفر / Silsila Haye Safar 5 Reviews

By: Muneera Qureshi

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 800
INR Flag
INR 600
USD Flag
USD 30

E-book Price

PK Flag
PKR 300
INR Flag
INR 300
USD Flag
USD 3

بیرونی ممالک کی سیر کی داستان! دل چسپ اور پر لطف انداز میں لکھا گیا ایک ایسا منفرد سفرنامہ جس میں مختلف اقوام، ان کے تہذیب وتمدن، رہن سہن اور مقامات کو دل کش پیرائے میں پیش کیا گیا ہے، جو آپ کے اندر کے مسافر کو سفر پر اکسائے گا۔

ISBN (Digital)
ISBN (Hard copy) 978-969-696-498-8
Total Pages 563
Language Urdu
Estimated Reading Time 5 hours
Genre Travelogue
Published By Daastan
Published On 12 Mar 2024
No videos available
Muneera Qureshi

Muneera Qureshi

منیرہ قریشی ایک ایسی شاعرہ ہیں جنھیں جذبوں کو لفظوں میں ڈھالنے میں کمال حاصل ہے۔  جب نثر لکھتی ہیں تو الفاظ خود بہ خود جڑ کر منظر کشی کا ایک سماں باندھ دیتے ہیں۔ وہ جذبوں کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کا سنبھل سنبھل کر چناؤ کرتی ہیں اور صفحۂ قرطاس پر اتار کر انھیں اَمر کردیتی ہیں۔

Reviews


Sep 02, 2023

اس تسنیف کا ہر ایک مضمون جو مصنفہ نے تحریر کیے ہیں خود اپنے آپ میں ایک پوری کتاب ہے یہ سفر نامہ خود میں کئے داستانے سموئے ہوئے ہے مشرق اور مغرب کا حسین امتزاج مشرق مغرب کی روایات اس کتاب کا موضعو سفرنامہ ہے جس میں مختلف اقوام ان کے تہذیب وتمدن رہن سہن اور مقامات کو دل کش پیرائے میں پیش کیا گیا ہے بیرونی ممالک کی سیر کی داستان کو دل چسپ اور پر لطف انداز میں لکھا گیا ہے اس کتاب کے آغاز میں ایک بےحد خوبصورت حمد لکھی ہوئے ہے اس حمد کا ہر لفظ ایک گوہر نایاب ہے لفظوں کا ایسا حسین چناو بہت کم پڑھنے کو ملتا ہے منیرہ قریشی ایک ایسی شاعرہ ہیں جنھیں جذبوں کو لفظوں میں ڈھالنے میں کمال حاصل ہے جب نثر لکھتی ہیں تو الفاظ خود بہ خود جڑ کر منظر کشی کا ایک سماں باندھ دیتے ہیں وہ جذبوں کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کا سنبھل سنبھل کر چناؤ کرتی ہیں اور صفحۂ قرطاس پر اتار کر انھیں اَمر کردیتی ہیں اس کتاب میں پانچ ممالک کی سیر کا احوال بیان کیا ہے سفر حج, سفر ملائیشیا, سفر تھائی لینڈ, سفر دبئی, سفر ولایت (یو کے) ترکیہ جدید. اس کتاب کو پڑھنے کے بعد اپ کو بیرونی ممالک کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہو جائے گا یہ کتاب بیرونی ممالک سے آنے کے استحقاق پر مسافروں کی آنکھیں کھولتی ہے مختلف ممالک میں لوگوں اور مقامات کے درمیان میں حقیقی فرق کو سمجھانے میں مدد کرتی ہے جو کوئی بھی جو سفر کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے اس کے پاس اس کتاب سے بہت کچھ سیکھنے کو ہے..

Hina Farhaj

Rating:

Oct 20, 2022


Book: "سلسلہ ہائے سفر

اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حاضر ایک اور تبصرے کے ساتھ !
مجھے سفر نامہ بہت پسند ہیں، ان سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے دوسروں کی ثقافت ،ان کی اقدار، روایات، ان کا اٹھنا بیٹھنا جان کر ھم خود کو پرکھ سکتے ہیں ۔
جیسے کہ نام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک سفر نامہ ہے جسے مصنفہ نے بہت عمدہ لکھا ہے ۔زبان انتہائی سادہ اور آسان، لکھنے کا مقصد پورا کرتی ہے اور اسے پڑھتے آپ کو تسلسل کی خوبی نمایاں نظر آتی ہے ۔سفر نامہ بیان کرتے تسلسل کی یہ خوبی آپ کو اکتاہٹ کا شکار نہیں ہونے دیتی۔
جیسے کہ مصنفہ نے کہا کہ ان سفر ناموں میں کسی خاص معیار کو نہ ڈھونڈا جائے۔
کتاب سعودی عرب، ملائشیا، Uk،ترکی اور دبئی کے سفر پر مشتمل ہے ۔کتاب کا نمایاں سفر، سفر حج ہے جسے مصنفہ نے بھرپور انداز میں پیش کیا ہے ۔

Oct 12, 2022

سلسلہ ہائے سفر از منیرہ قریشی:
سلسلہ ہائے سفر مصنفہ کے چھے سفر کے سلسلے کا مجموعہ ہے جس کو مصنفہ نے دلچسپ انداز میں قلمبند کیا ہے۔

سفر حج: مصنفہ کو 2005 میں حج کی سعادت نصیب ہوئی۔ حج کی سعادت خوشنصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے، جس میں کوئی شک نہیں۔ اچانک اللہ نے کیسے مصنفہ کو حج کی طرف بلایا اور وہاں کیا تجربے مصنفہ پہ گزرے اسی کا احوال رقم ہے۔

سفر ملائیشیا: 2009 میں ان کو ملائشیا جانے کا اتفاق ہوا۔ اس کا احوال سب سے مزے کا تھا۔ ایک تو اس زمانے میں ملائشیا کی سیر و سیاحت پوری دنیا میں عروج پہ تھی۔

سفر تھائی لینڈ: ملائیشیا کے ساتھ ہی تھائی لینڈ کا سفر شروع ہوا۔ یہ کچھ دنوں کا سفر بھی ثقافتی لحاظ سے کافی جانکاری اور تفصیلات سے بھرپور رہا تھا۔

سفر دبئی: 2013 کے وسط میں پھر مصنفہ کو دبئی جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں کی امارات و زیبائش، رہن سہن، کھانے پینے کے احوال جاننا کچھ نیا نہ تھا۔

سفر ولایت (یو کے): 2014 میں مصنفہ کا سفر ولایت شروع ہوا۔ ادھر انہوں نے گوروں کی اچھی خاصی درگت بنانے کے ساتھ، جزیرہ انگلستان کی خوبصورتی میں اچھی نثر لکھ ڈالی ہے۔

ترکیہ جدید: 2017 میں مصنفہ ترکی چل نکلیں۔ اب ترکی کا سفر ہم جیسے لوگوں کی کمزوری ہی تو ہے۔ سب سے بہترین سفر مجھے یہی لگا (جو بات ہے????)

Oct 06, 2022

سلسلہ ہائے سفر منیرہ قریشی کے سفر ناموں کا مجموعہ ہے۔ مصنفہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور سیروسیاحت کی شوقین ہیں ۔ مجھے بھی کافی عرصے بعد سفرنامہ پڑھنے کا اتفاق ہوا اور مصنفہ کے توسط سے گھر بیٹھے مختلف ممالک کی سیر ہوگئی۔ یہ سفرنامہ مصنفہ نے اپنی یاداشت کے لئے لکھا ہے اور اس میں پانچ ممالک کی سیر کا احوال بیان کیا ہے۔

سفر حج: مصنفہ نے بہت خوبصورتی اور سادہ لفظوں میں سفرحج کو قلمبند کیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں بھی ان کے ساتھ اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کا دیدار کر رہی ہوں اور مدینے کی گلیوں میں اذانوں کی گونج سن رہی ہوں۔

ملائیشیا: ملائیشیا کے تہذیب و تمدن نے مجھے بہت متاثر کیا۔مالے قوم ناصرف بہت محنتی ہے بلکہ اخلاق و اطوار اور تعلیم و تربیت کو بھی خوب فوقیت اور فروغ دیتی ہے۔وہاں تعلیم کو اس قدر آسان بنا دیا ہے کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایم فل اور پی ایچ ڈی ہے۔

تھائی لینڈ: یہ سفرنامہ مجھے سب سے ذیادہ دلچسپ لگا۔ مصنفہ نے پارکوں اور تھیٹرز کی سیر کرائی اور بتایا کہ زندگی میں فنون لطیفہ اور تفریح کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔ انسان کو تازہ دم ہونے، دوبارہ محنت و مشقت کی طرف مائل ہونے اور اپنی ذہنی تھکن اتارنے کے لئےتفریح کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ہمارے ملک میں تقریبا" ناپید ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں ہردوسرا بندہ پریشان صورت جبکہ دوسرے ممالک میں سب ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں۔

برطانیہ: اس سفرنامے میں مجھے کیمبرج یونیورسٹی کی سیر اور مصنفہ کی بھانجی کی شادی کا قصہ پڑھ کے بہت مزہ آیا۔ تصاویر نے مزہ اور دوبالا کر دیا۔

ترکیہ: مساجد کی سیر، جدید ترکیہ کے پکوان اور تاریخی مقامات کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا۔


یہ سفرنامہ بہت سادہ زبان میں ہے۔ کچھ املا کی غلطیاں ہیں اور بلا ضرورت انگریزی الفاظ کی بھرمار ہے
اگر آپ سیروسیاحت کا شوق رکھتے ہیں تو یہ سفرنامہ آپکو پسند آئےگا

Sep 01, 2022

کتاب کا نام: سلسلہ ہائے سفر
مصنفہ: منیرہ قریشی
صفحات: 550
ریٹنگ: 5/⭐⭐⭐⭐
______________
______________

دوسرے ممالک اور ان کے تہذیب و تمدن کے بارے جاننا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اللّٰہ نے انسان کو تصور کی نعمت سے نوازا ہے اس لیے میں جب کوئی سفر نامہ پڑھتی ہوں تو خود کو اسی ملک میں گم کر لیتی ہوں۔
منیرہ قریشی ایک قابل استانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل مصنفہ بھی ہیں۔ زیر نظر تبصرہ ان کے ایک خوبصورت سفر ناموں کے مجموعے "سلسلہ ہائے سفر" پر ہے۔
✨مصنفہ نے سفر نامے کا اغار اپنے سفر حج سے کیا ہے۔ حج جیسے خوبصورت اور دلفریب فریضے کو انھوں نے اس خوش اسلوبی سے درج کیا ہے کہ میں نے تصور ہی تصور میں کبھی خود کو مدینے کی گلیوں میں پایا تو کبھی کعبے کو اپنی آنکھوں کے سامنے۔
✨دوسرا سفر نامہ ملائیشیا کے بارے میں تھا۔ مالے قوم کے اخلاق اور اطوار پڑھ کر میرا دل بہت خوش ہوا خصوصاً وہاں کے تعلیمی نظام نے مجھے غیر معمولی طور پر متاثر کیا۔ اب بس میرا دل چاہ رہا ہے کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح وہاں کی اسلامک یونیورسٹی میں داخلہ لے لوں اور ایم فل کی ڈگری وہی سے حاصل کروں۔ ????
✨تیسرا سفرنامہ تھائی لینڈ کے متعلق تھا۔ اس چھوٹے سے ملک کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا اور وہاں رہنے والے لوگوں کے بارے میں بھی جان کر اچھا لگا جو اپنے ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
✨چوتھا سفر نامہ یو-کے کے عنوان سے تھا۔ اس سفر نامے میں یورپ اور مانچسٹر کے تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ کیمبرج یونیورسٹی کا تفصیلی ذکر موجود ہے جس نے میرے علم میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔
✨ پانچوایں اور اخری سفر جو اس کتاب میں درج ہے وہ جدید ترکیہ کا سفر ہے۔ ترک واقعی میں ایک مہذب قوم ہے جسے رجب طیب اردگان نے بدل ڈالا۔ جہاں جہاں ترکی کی ترقی کا ذکر آتا ہے وہاں طیب اردگان کا ذکر بھی سنہری الفاظ میں موجود ہوتا ہے۔ جدید ترکیہ کے بارے میں پڑھنے کے بعد میرے دل سے یہی دعا نکلتی کہ کاش ہمیں بھی کوئی ایسا مرد مجاہد مل جائے جو ہمارے ملک کو پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔

✨ مختصراً، سفر ناموں کا یہ مجموعہ میرے دل کو بہت بھایا، بہت کچھ نیا جاننے کو ملا اور انداز بیان بھی سادہ اور سہل تھا۔

Books by Same Author


Books in Same Genre