ہمیں اللہ کافی ہے - Hamein ALLAH Kafi Hai 0 Reviews

By: Wajahat Ali

No Ratings Yet

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 230
INR Flag
INR 3800
USD Flag
USD 35

وجاہت علی کا تعلق کراچی پاکستان سے ہے اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ پچھلی دو دہائیوں سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مضافات میں رہائش پذیر ہیں۔

ہمیں اللہ کافی ہے“  کا یہ رسالہ وجاہت علی کی ڈائری کے ان صفحات کا مجموعہ ہے جس میں انھوں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید کی آیات کے مفہوم کا اردو ترجمہ موضوعات کی ترتیب، سورتوں کے نام اور آیات کے نمبر کے ساتھ مرتب کیا ہے۔

وجاہت علی نے موضوعات کی تشریح کے لئے قرآنی آیات ہی پر اکتفا کیا ہے اور اپنی طرف سے غیر ضروری بیان سے اجتناب کیا ہے۔

اس رسالہ کے آخر میں فرمانِ رسول ‏ﷺکے باب میں صرف ان صحیح احادیث کا انتخاب کیا ہے جنھیں امام بخاریؒ اور امام مسلمؒ دونوں بزرگوں نے اپنی صحیحین میں منتخب کیا ہے۔

ISBN (Digital) 978-969-696-538-1
ISBN (Hard copy) 978-969-696-539-8
Total Pages 98
Language Urdu
Estimated Reading Time 1.5 hours
Genre Religious
Published By Daastan
Published On 16 Nov 2021
No videos available
Wajahat  Ali

Wajahat Ali

وجاہت علی کا تعلق کراچی پاکستان سے ہے اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ پچھلی دو دہائیوں سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مضافات میں رہائش پذیر ہیں۔

قید حیات وجاہت علی کی پہلی کتاب ہے جس میں ان کی  والدہ مرحومہ کی سوانح حیات ہے۔ جس میں انھوں نے اپنی والدہ کی بے مثال زندگی اور لازوال موت کےناقابل یقین حقائق سےپردہ اٹھایا ہے اور ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وجاہت علی نے اپنی والدہ کی پاکیزہ سیرت کو ان کے تحریر کیےہوئے خطوط اور اپنے بچپن کی یاداشتوں اور مشاہدات کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔ جس میں انھوں نے اپنے بچوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل کرنے، رزقِ حلال کمانے اور اس پر قناعت کے ساتھ زندگی گزارنے، دنیاوی آزمائشوں پر صبر اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے، منکسر مزاجی اور ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کی وصیت کی ہے۔ قیدِ حیات میں وجاہت علی کے ہر گزرے ہوئے زمانے کے وہ حوادث بھی شامل ہیں جن کا بالواسطہ تعلق ان کی والدہ کی ایمان افروز نصیحتوں، مفید مشوروں اور فیصلہ کن ہدایات پر مبنی ہے۔

ہمیں اللہ کافی ہے“  وجاہت علی   کی دوسری کتاب ہے  جسے انھوں نے رسالے کی  صورت پیش کیا ہے۔ یہ رسالہ وجاہت علی کی ڈائری کے ان صفحات کا مجموعہ ہے جس میں انھوں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید کی آیات کے مفہوم کا اردو ترجمہ موضوعات کی ترتیب، سورتوں کے نام اور آیات کے نمبر کے ساتھ مرتب کیا ہے۔ وجاہت علی نے موضوعات کی تشریح کے لئے قرآنی آیات ہی پر اکتفا کیا ہے اور اپنی طرف سے غیر ضروری بیان سے اجتناب کیا ہے۔ اس رسالہ کے آخر میں فرمانِ رسول ‏ﷺکے باب میں صرف ان صحیح احادیث کا انتخاب کیا ہے جنھیں امام بخاریؒ اور امام مسلمؒ دونوں بزرگوں نے اپنی صحیحین میں منتخب کیا ہے۔

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre