وائس آف ڈیتھ (عمران سیریز) - Voice of death (Imran Series) 2 Reviews

By: Irfan Mehmud

E-book Price

PK Flag
PKR 150
INR Flag
INR 100
USD Flag
USD 0.99

عرفان محمود کے قلم سے تخلیق ہوا یہ شاہکار فن پارہ عمران سیریز کی ایک کڑی ہے جس کی ابتدا شہرۂ آفاق ناول نگار جناب ابنِ صفی مرحوم نے کی تھی۔ اس کے بعد بہت سے مصنفین نے اپنے اپنے انداز میں اسے آگے بڑھایا۔

عرفان محمود کا یہ دلچسپ جاسوسی ناول انتہائی تیز رفتار ایکشن، علی عمران کی قہقہہ آور حماقتوں، لمحہ بہ لمحہ بدلتے ڈرامائی واقعات اور اعصاب کو منجمد کر دینے والے سسپنس پر مبنی ہے۔

 

ISBN (Digital) 978-969-696-572-5
Total Pages 103
Language Urdu
Estimated Reading Time 1.5 hours
Genre Spy Fiction
Published By Daastan
Published On 16 Nov 2021
No videos available
Irfan Mehmud

Irfan Mehmud

عرفان محمود کے مضامین میں فکر اور معلومات کا بیش بہا خرانہ موجود ہے۔ عرفان محمود نے گورنمنٹ کالج اٹک سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد بی ایڈ کیااورایجوکیشن کے شعبے سے منسلک رہے۔لکھنے کاشوق انھیں کالج کے زمانے سے رہا۔تدریسی شعبے کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے انھوں نے ماہنامہ ”حکایت“ لاہور، ”اردو ڈائجسٹ“ لاہور ، ماہنامہ”نفسیات اور زندگی “ کراچی اور ماہنامہ ”ہمدردِ صحت“ کراچی کے لئے صحت و نفسیات کے موضوعات پر مضامین لکھے۔ایک طویل عرصے تک ”ہمدردِ صحت “ کراچی کے ایڈیٹرمحترم مسعود احمد برکاتی مرحوم کی زیرِنگرانی انگریزی زبان کےطبی مضامین کا اردو ترجمہ بھی کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ماہنامہ ”حکایت“ میں کچھ طنز ومزاح پر مبنی تحریریں بھی شائع ہوئیں۔ 

ان کتاب ”شخصیت کی تعمیر‘‘ ان کی گزشتہ پندرہ سالوں میں مختلف رسالوں اورجرائد میں شائع ہونے والی تحریروں کا مجموعہ ہے۔ عرفان محمود اب بطور فری لائنس کانٹینٹ رائیٹر لکھتے ہیں۔صحت، نفسیات، مذہب اورسائنس ان کے خاص موضوعات ہیں اور ان موضوعات پر وہ اپنے دو بلاگز پر بھی لکھتے ہیں۔

 

عرفان کی اب تک چار کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور ایک طباعت کے آخری مراحل میں ہے۔ ان کی کتابوں میں شخصیت کی تعمیر، مذہب، سائنس اور الحاد، احمق پارے، مزید احمق پارے اور وائس آف ڈیتھ شامل ہیں۔

Reviews


Fiza Masood

Rating:

Sep 30, 2022


یہ کتاب تھرل اور طنز و مزہ سے بھرپور ہے۔ اگر آپ کو مسٹریز سولو کرنے میں دلچسپی ہے تو ضرور اس ناول کو پڑھیں۔ ناول کا مرکزی کردار علی عمران بظاہر دکھنے میں بے وقوف اور احمق نظر آنے والا بندہ لڑائی بھڑائی، نشانہ بازی اور سراغ رسانی میں بہت ماہر ہے۔ اس کردار کی سب سے مریدار صفت یہ ہے کہ مشکل اور سنجیدہ سورتِ حال میں بھی مزاحیہ حرکتوں سے بعض نہیں آتا۔ ناول چونکہ پرانے وقتوں کا ہے تو اس میں موبائل فونز اور انٹرنیٹ کے بجائے پرانے ٹیلی فونز اور ہارڈکوور فائلز کے بارے میں بڑی دلچسپ باتیں موجود ہیں۔ وائس آف ڈیتھ ایک انٹیلیجینس ٹیم ہے جو اپنا ہر مشن بہت مہارت سے پورا کرتی تھی اور دن بڑھتے اپنے عروج پر پہنچ رہی تھی۔۔۔لیکن علی عمران سے ٹکراؤ کے بعد کیا وہ خود کو سمبھال سکیں گے؟؟؟ آپ بھی جلدی سے کتاب خریدیں اور انجوئے کریں۔

Werda Shah

Rating:

Sep 28, 2022

..
"ملک ایکریمیا کی سیکرٹ سروس نے اپنی انتہائی خطرناک ٹیم "وائس آف ڈیتھ" کو اپنے حریف ملک "پاکیشیا" سے کچھ انتہائی اہم اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کا مشن دیا ہے!"
.
.

اب اگر آپ جاسوسی ناولوں کے شوقین ہیں تو یہ اوپر والی لائنز پڑھنے کے بعد آپ ضرور یہ تبصرہ آخر تک پڑھنا چاہیں گے???? اور اگر نہیں بھی ہیں تو بھی آخر تک پڑھیں کیونکہ میں نے پڑھنے کے لیۓ ہی لکھا ہے بھئی!????????

تو یہ اہم مشن وائس آف ڈیتھ نے اپنی ٹیم کے انتہائی قابل ارکان جیمز رسل اور کیتھی کو سونپا ہے۔ جبکہ دوسری طرف اسی اہم فائل کو محفوظ رکھنے کی زمہ داری پاکیشیا کے اعلیٰ افسران نے ہماری کہانی کے ہیرو "علی عمران" کو دی ہے!????

جی ہاں ناظرین!! بالکل ٹھیک سنا آپ نے!

(یہاں سستی سنسنی پھیلاتے ہوۓ خبریں پڑھنے والا اسٹائل امیجن کرلیں!????????????????????)

علی عمران جو بظاہر احمق اور بے ضرر سا دکھائی دیتا ہے جسے اسکے والد نے گھر سے نکال دیا ہے اور وہ اپنے باورچی سلیمان کے ساتھ اسکے فلیٹ میں رہتا ہے۔اُسے دن بھر آوارہ گردی کرنے اور مسخروں والی حرکتیں کرنے کے علاہ کوئی کام نہیں آتا لیکن نہ نہ نہ!????
بات ابھی ختم نہیں ہوئی!
حقیقت میں وہی علی عمران پاکیشیا کی سیکرٹ سروس کا خفیہ ایجنٹ ہے!????

علی عمران ایک زندہ دل نوجوان ہے جو انتہائی خوفناک اور سفاک قسم کے مجرموں کے سامنے بھی سنجیدہ نہیں ہوتا اور اپنی مزاحیہ باتوں کا سلسلہ جاری رکھتا ہے اور یہی چیز اسے سب سے منفرد بناتی ہے:)

اب کیا وائس آف ڈیتھ کا یہ مشن کامیاب ہوگا؟ اور علی عمران اس فائل کی حفاظت کر پاۓ گا یا نہیں۔۔؟!
یہ جاننے کے لیۓ آپکو کتاب پڑھنی پڑے گی!????

کہانی کافی سادہ اور دلچسپ انداز میں لکھی گئی ہے اگر آپ ایسے ناول شوق سے پڑھتے ہیں تو آپکو ضرور پسند آۓ گی میں کیونکہ جاسوسی ناولز کی شوقین نہیں ہوں اسلیے میں کہیں کہیں بور ہوگئی تھی لیکن اس تبصرے سے آپ امید ہے بالکل بور نہیں ہوۓ ہوں گے????

تبصرے پر اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور یہ میرا "دُوسرا" تبصرہ ہے تو اگر کوئی غلطی ہو تو اگنور کریں۔۔????????????

کتاب کے لیۓ @daastanbookstore سے رابطہ کریں!

اور بھی کافی ساری کیوٹ چیزیں تھیں اس پیکج میں جو تصویر میں نظر آرہی ہیں!????❤️✨

Thank you soo much for sending this my way! @daastanbookstore @mydaastan ✨

#daastanPR #pr #bookblogger

Books by Same Author