E-book Price
میرے نزدیک شاعری صرف اظہار خیالات و جذبات کی مصوری ہے اور یہ کبھی بھی بالجبر نہیں ہوسکتی۔ خیالات کی آمدکبھی بھی کسی وقت اچانک وارد ہوتی ہے، الفاظ کو ترتیب سے پرونا ہر کسی کا اپنا ہنر ہے۔ اس کی ترتیب میں اگر جو کوتاہی ہوئی میں اس کا پیشگی معذرت خواہ ہوں اور جہاں یہ ترتیب آپ کو بھائے اس کے لیے بھی میں پیشگی شکرگزار ہوں۔
ISBN (Digital) | 978-969-696-586-2 |
---|---|
Total Pages | 145 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 2 hours |
Genre | Poetry |
Published By | Daastan |
Published On | 12 Mar 2024 |
Rating:
Apr 24, 2022
شام ٹھہر گئی از سید محمد اظہر (شعری مجموعہ)
شاعری نثری اظہار کوپختگی بخشتی ہے۔ جس طرح کوئی شاعر کسی دن اگر شعر نہیں کہتا ہے تو اسے عجیب سا لگتا ہے۔ اسی طرح جب کوئی با ذوق شخص کسی روز کوئی شعر نہیں سنتا یا پڑھتا ہے تو اسے بے لطفی کا احساس ہوتا ہے۔
'شام ٹھہر گئی' شاعری مجموعہ ہے۔ جسے مصنف نے اپنی مرحومہ بیگم نسیم اظہر کے نام کیا۔ اس میں ہجر، محبت، انتظار اور بچھڑنے سے متعلق شاعری کے علاوہ مزاح بھری شاعری بھی ہے۔
جیسے
اس تیزی سے بڑھ رہا ہے کنبہ میرا
مجھے ڈر ہے کہیں یہ خاندان نہ بن جائے
اور ہر بات کا دیتا ہے یہ الٹا جواب
میرا بیٹا کہیں سیاستدان نہ بن جائے
آخر میں پروین شاکر کے کچھ اشعار کی ٹانگ بھی اور توڑی اور مصنف کے زمانہ طالب علمی کے اشعار بھی ہیں۔ گویا ایک ادب و مصوری سے لگائو رکھنے والے شخص نے شاعری سے جو بھی طبع آزمائی کی وہ تمام اس چھوٹی سی کتاب میں ہے۔
اس کو پاتے ہی لفظ مدہوش ہوئے میرے اظہر
فضا جگمگا اٹھی اور شام ٹھہر گئ
جلد سازی اور کاغذ بہترین9ے۔