Hardcopy Price
E-book Price
یہ کتاب، آذربائیجان کے صحراؤں میں گزارے ہوئے چند روز پر مبنی ایک آ پ بیتی ہے۔ جس میں تین مختلف شہروں باکو، شیکی اور گانجہ میں پیش آنے والے واقعات قلم بند کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اس ملک اور ان شہروں کی خصوصیات، یہاں سے وابستہ کچھ کہانیاں، تاریخ اور کچھ حقائق کو پُر مزاح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب شگفتہ انداز میں لکھا گیا ایک ایسا سفر نامہ ہے جو قارئین کو آخر تک اپنے ساتھ جوڑے رکھے گا اور اسے پڑھ کر وہ مسکرائے بنا نہ رہ سکیں گے۔
ISBN (Digital) | 978-969-696-696-8 |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 978-969-696-701-9 |
Total Pages | 167 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 3 hours |
Genre | Travelogue |
Published By | Daastan |
Published On | 12 Mar 2024 |
Rating:
Jun 20, 2023
کتاب :حکایات از سرزمین آتش وعشق
از ثناءصادق کتاب
یہ کتاب آذر باءیجان کے حسین سفر کی آ پ بیتی ہے، آذربائیجان میں گزارہ لمحات پر مشتمل ہے۔
اپنی اس آپبیتی میں وہ تین مختلف شہروں میں لے جاتی ہیں اور وہاں کی تاریخ ،خصوصیات اور بہت سے حقائق کو بیان کرتی ہیں ۔
یہ سفرنامہ مجھے منفرد لگا میں نے اس ملک کا نام سن رکھا تھا مگر کچھ جانتی نہیں تھی۔
مصنفہ کا انداز بیان بہت سادہ ہے اور کتاب میں موجود مناظر کی تصویر نےاس کتاب کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
کتاب کے کچھ صفحات بہت دلچسپ ہیں کچھ واقعات مصنفہ نے آیسے بتائیں ہیں جو مزہ سے بھرپور ہیں میں نے ان کو سب سےزیادہ اینجواے کیا بےاختیارہنسی آ جاتی ہے کہ ہنسی پر قابو نہیں رکھا جا سکتا۔
مصنفہ کے تعارف میں یہ بات میرے دل کو چھو گئ کہ" جب اپنے اندر گھوم گھوم کر تھک جاتی ہوں تو ظاہری مقامات کا سفر کرتی ہوں۔"
اگر آپ بھی اس ملک کے بارے میں جاننا چاھتے ہیں تو اس کتاب کو ضرور پڑھیں۔
Rating:
Mar 24, 2023
سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چلو
سبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو
"حکایات از سرزمین عشق و آتش" آذربائیجان کا سفر نامہ ہے جسے"ثناء صادق"نے تحریر کیا ہے۔ ثناء نے آذربائیجان کی سیاحت کا فیصلہ ایک تاریخی رومانوی ناول "علی اینڈ نینو" سے متاثر ہو کیا جس میں دوسری جنگ عظیم اور آذربائیجان کا ذکر ہے۔
اس کتاب میں مصنفہ نے آذربائیجان میں گزرنے والے شب و روز کا ذکر بڑی خوبصورتی سے تحریر کیا ہے۔
آذربائیجان ایک حسین ملک ہے جس کی اپنی تاریخ، ثقافت اور روایات ہیں۔ افغانستان اور روس کی جنگ میں جب روس کو شکست ہوئی تو روس مختلف حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ آذربائیجان بھی روس کا ہی ایک حصہ تھا جو بعد ازاں ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
کہا جاتا ہے کہ کئی ہزار سال پہلے آذربائیجان آتش پرستوں کا مرکز تھا اسی لیے اسے " سرزمین آتش" بھی کہتے ہیں۔ یہاں آج بھی ایک قدیم آتش گاہ موجود ہے جسے سیاح بہت دور سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ مصنفہ نے اس کتاب میں آتش گاہ کی تفصیل کے علاوہ آذربائیجان کی خصوصیات، تاریخی مقامات، زبان، روایات اور وہاں کے لوگوں کا رہن سہن بیان کیا ہے۔ مصنفہ کے انداز تحریر میں سادگی اور مزاح دونوں موجود ہیں۔ کتاب میں بہت سی دلچسپ سطور قاری کو مسکرانے پر مجبور کردیں گی۔ اگر آپ تاریخ اور سیاحت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہی ہے۔
یہ کتاب مجھے داستان کی طرف سے موصول ہوئی ہے جو کہ ایک نامور اشاعتی ادارہ ہے۔ سرورق سے لے کر کاغذ تک ہر چیز عمدہ ہے اس کے علاوہ آذربائیجان کے مختلف مقامات کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
(مزے کی بات یہ کہ ابھی کچھ دنوں پہلے میں نے انسٹا پر ایک تصویر دیکھی تھی جس میں یہ کتاب مستنصر حسین تارڑ کے ہاتھوں میں موجود تھی۔)
Rating:
Aug 09, 2022
The book is really well written. I really feel that I was also travelling there at that moment. Very well informative for others who love to travel this book should be a travel guide for those. All words, phrases and sentences are BARJISTA means really fit into the scene. I really enjoyed reading the Travelogue.
Thanks,
Iram Sadiq