لکی انسانی سرکس - Lucky Insani Circus 0 Reviews

By: Muhammad Jahangeer Badar

No Ratings Yet

E-book Price

PK Flag
PKR 200
INR Flag
INR 100
USD Flag
USD 1

لکی انسان سرکس  ایک منفرد اور اہم موضوع پر لکھی گئی بہترین کتاب ہے۔  اس  کتاب میں ایک ایسی دنیا کا تصور دیا گیا ہے جہاں جانوروں کی حکومت اور انسانوں کی غلامی ہے۔ اس تصور کے ذریعے حقیقی دنیا میں کی جانے والی جانوروں کے ساتھ زیادتی کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ کتاب کا اندازِ بیان   رواں   اور مزاحیہ ہے۔ موضوعات کی مناسب سے اِس کتاب میں  دل چسپ تصاویر بھی شامل ہیں  ۔ محمد   جہانگیر بدر نے تقریباً سبھی ڈومیسٹک جانوروں کو اپنا موضوع بنایا اور جس انداز میں انسانوں کو جانوروں کی پوزیشن پر رکھا گیا وہ بہت ہی دل چسپ ہے۔

ہارڈ کاپی آرڈر کرنے کے لیے مصنف سے درج ذیل  لنکس کے ذریعے  رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 Facebook link: 
https://www.facebook.com/jbkhan.panuhaan
Instagram link: 
https://www.instagram.com/j_b_khanpanuhan?r=nametag

 

ISBN (Digital)
Total Pages 74
Language Urdu
Estimated Reading Time 2 hours
Genre Contemporary Fiction
Published By Daastan
Published On 10 Jan 2023
No videos available
Muhammad Jahangeer Badar

Muhammad Jahangeer Badar

محمد جہانگیر بدر کا تعلق پاکستان کے پسماندہ ترین شہر کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے، جہاں تعلیم کےلیے ان کو دریا چناب پار کر کے دوسرے گاؤں جاناپڑتا تھا۔ قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور ( یو ایچ ایس ) سے آڈیولوجی میں گریجویشن کرنےکے بعد یونیورسٹی آف لاہور سے آڈیولوجی میں ایم فل کیا۔ ملک کے مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں کے بعد اپنے شہر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بطور آڈیولوجسٹ کام کیا۔اس کے بعد الجہرہ ہسپتال کویت میں بھی بطور آڈیولوجسٹ کام کیا۔

جہانگیر بدر  کوناول اور کہانیاں پڑھنے کا شوق تیسری جماعت سے ہوا۔ پرائمری پاس کرنے سے پہلے عمروعیار اور ٹارزن کی ہر کہانی ان کی لائبریری میں موجود ہوتی تھی۔تاہم لکھنے کا باقاعدہ آغاز ساتویں جماعت سے کیا۔ گریجویشن کے دوران اپنی تمام تحریریں ایک پبلیشر کو اشاعت کے لیے دیں،جس نے بعد میں گم ہونے کا بہانہ کردیا اور یوں وہ ضائع ہوگئیں۔ انھوں نےاب دوبارہ لکھنےکا آغازکیاہےاور اب تک پانچ  ناول لکھ چکے ہیں۔

Email: muhammadjahangeerbadar@gmail.com

Whatsapp: +923337086400

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre