Hardcopy Price
Rs.150 shipping applies for orders within Pakistan
یہ سیارہ مشتری کے ایک ایسے شہزادے کی طلسمی داستان ہے، جسے مشتری کی عظیم الشان سلطنت سے جلا وطن کر کے بطور سزا سیارہ زمین پر بھیج دیا گیا۔سیارہ مشتری کا وارث، بادشاہ افلاواس کا اکلوتا سپوت اور سلطنت مانٹاہرین کا شہزادہ طائوس جب خود پسندی، غرور اور سفاکی کی انتہا پر پہچا تو رعایا اس سے سخت متنفر ہو گئی۔انسانوں سے ان کے شر کی وجہ سے شدید نفرت کرنے والے بادشاہ افلاواس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایک نالائق اور لالچی جادوگر زافور کے طلسم کی وجہ سے شہزادے کے جسم میں انسانوں کی بری عادتیں سرائیت کر جائیں گی۔ جوں ہی بادشاہ کو اس بات کا علم ہوا، اس نے مغرور شہزادے اور لالچی جادوگر کو اپنی سلطنت سے بے دخل کر دیا۔
مانٹاہرین کی شاہانہ طرز زندگی کا راتوں رات سیارہ زمین کے دشوار سفر میں بدل جانا شہزادے کے لیئے کوئی آسان تجربہ ثابت نہیں ہوا۔ سب سے مشکل جنگ اپنے نفس سے لڑی جانے والی جنگ ہوتی ہے۔ شہزادہ طائوس کو بھی ایسی ہی ایک جنگ کا سامنا ہے۔ ایک ناقابل فراموش طلسمی سفر کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایک عظیم معرکہ شہزادے کا منتظر ہے۔
کیا شہزادہ طائوس اس عظیم جنگ کا فاتح قرار پائے گا؟ کیا وہ سرخرو ہو کر اپنے وطن واپس جا سکے گا؟ کیا وہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے گا؟
ISBN (Digital) | |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 978-969-696-127-7 |
Total Pages | 46 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | half an hour |
Genre | |
Published By | Daastan |
Published On | 16 Sep 2020 |