Hardcopy Price
E-book Price
یہ شعری مجموعہ ”پہلا قدم“ حکیم امیر علی تلاش ؔ کی پہلی کتاب ہے۔ اس کتاب میں ان کے کلام سے منتخب بہترین غزلوں کو یکجا کیا گیا ہے۔
حکیم امیر علی تلاش ؔ کا شعری اسلوب بےحد رواں اور منفرد ہے۔ اس کتاب میں ان کی یہی خوبی نمایاں ہے۔
بقلم پروفیسر راشد محمود:
اللہ تعالیٰ نے حکیم صاحب کو کئی ایک خوبیوں سے نوازا رکھا ہے لیکن انہوں نے اپنی ساری عمر گم نامی اور گوشہ نشینی میں گزار دی ہے اور ادب پارے اکٹھے کرنے میں جتنے یہ آگے گئے ہیں تعارف کے حوالے سے اتنے ہی پیچھے گئے ہیں۔ ان کا ایک شعر ہے،
ہیں ولی بھی رند بھی شاعر بھی کیا کیا ہیں تلاش
حضرت والا سبھی کچھ ہیں مگر ہیں نام کے
لیکن میرے نزدیک یہ صرف نام کے ہی نہیں بلکہ بڑے ہی کام کے ہیں۔ حکیم صاحب طبعاً شاعر بھی ہیں اور درویش بھی اور غالباً انہی دو اوصاف نے ہی انہیں دنیا کی ہنگامہ آرائی سے الگ تھلگ رکھا ہے۔ اور اس میں اس علیم و حکیم ذات کی ایک حکمت یہ بھی تھی کہ اگر حکیم صاحب شروع سے ہی مشہور اور مصروف ہو جاتے تو اتنے گراں قدر ادب پارے اکٹھے نہ کر سکتے لیکن اب ان کے چھپنے کا وقت آ گیا ہے نہ کہ چُھپنے کا۔ بالکل اس طرح جیسے جب ایک فصل پک جاتی ہے تو پھر اس کو پانی اور کھاد وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے کاٹ کر کام میں لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اتنی کثیر اور ضخیم کتابوں کا تقاضا یہی ہے کہ اب ان کو منظرِ عام پہ لایا جائے۔ جب بھی حکیم صاحب کا ذکر ہو جاتا یا ان سے ملاقات ہو جاتی تو دیر تک یہ خیال دامن گیر رہتا کہ انہیں یوں بے خبری میں ضائع نہیں ہو جانا چاہیئے۔ لیکن اب ان کے عالم پیری کو دیکھ دیکھ کر تو ایک افسوس سا ہونے لگتا تھا اور خالق تقدیر کی شوخی اور بےپرواہی کا مشاہدہ کر کے ایک حیرت سی ہوتی تھی۔
”اقبال شناسی“ حکیم صاحب کی شخصیت کا ایک خاص اور قابل قدر وصف ہے جو بے شک قابل ستائش ہے۔ قحط الرجال کے اس دور میں کسی اقبال شناس کا وجود غنیمت ہے۔
ISBN (Digital) | 978-969-696-742-2 |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 978-969-696-733-0 |
Total Pages | 216 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 4 hours |
Genre | Poetry |
Published By | Daastan |
Published On | 16 May 2023 |