قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا (اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچائیں!) 0 Reviews

By: Furqanuddin Ahmed

No Ratings Yet

اب پڑھیے یہ کتاب بالکل مفت!

 

اس کتاب کا اصل موضوع اس میزان کا تعین ہے جس کا حصول ہر مسلمان کے لیے انفرادی سطح پر اخروی نجات کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ وہ میزان جس کے استعمال کے ذریعے مجھ جیسا ایک غیر عالم شخص بھی عصرِ حاضر کے دجالی فتنوں کی پہچان کرسکے۔ وہ میزان جو اس دنیا وی زندگی میں صراط المستقیم کی نشاندہی کا ذریعہ؛ آخرت کی منازل میں آسانی کا باعث اور جہنم سے نجات کا پروانہ بن سکے۔ یقیناً جس میزان پر پورا اترنے والے اقوال و اعمال ہی روز محشر نفع بخش کہلانے کے قابل ہوں، اس میزان کے لیے لازم ہے کہ اس کی بنیاد صرف قرآن و احادیث ہی پر ہو اور میرے نزدیک جس میزان کی تصدیق میں قرآن اور حدیث کے واضح اور صریح دلائل موجود ہوں، تو اسی میں تولے جانے والے ایک وزن کے ذریعے، اس کی مزید توثیق کروانا ایک لا یعنی کاوش ہے؛ یقیناً یہ میری ذاتی رائے ہے اور قارئین اپنے اپنے حلقہ جات میں جس عالم دین پر چاہیں، اس کتاب کے مندرجات کو پیش کر کے عمل سے پہلے اطمینانِ قلبی کے حصول کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ان مضامین میں جو بھی غلطی یا کوتاہی ہو، وہ میرے نفس کی گمراہی اور شیطان کی دخل اندازی ہے؛ اللہ اور اس کا رسول ﷺ اس غلطی یا کوتاہی سے پاک ہیں۔ میرا یہ دعویٰ نہیں ہے کہ ان مضامین میں موجود مواد کو حرفِ آخر سمجھتے ہوئے اس کو ماننا لازم ہے؛ میرا تو فقط یہ مطالبہ ہے کہ اگر آپ کو ان مضامین میں موجود کسی بات سے علمی اختلاف ہے اور اس کی بنیاد فقط قرآن اور حدیث ہے تو راقم کی اصلاح فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

طالب دعا

فرقان الدین احمد

ISBN (Digital) 978-969-696-823-8
Total Pages 323
Language Urdu
Estimated Reading Time 5 and half an hour
Genre Religious
Published By Daastan
Published On 07 Feb 2023
No videos available

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books in Same Genre