رہے محفل میں ہم ممتاز کچھ ایسے - Rahay Mehfil Mai Hum Mumtaz Kuch Aese 0 Reviews

By: Mumtaz H Chaudhry

No Ratings Yet

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 2500
INR Flag
INR 1800
USD Flag
USD 40

ممتاز چوہدری کی یہ کتاب اُن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کرتی ہے۔ بقول اُن کے،

تو یوں مجھ جیسے شخص کو جس کی ایک وقت میں ساری دنیا صرف اپنے گاؤں تک محدود تھی، اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے عجم سے عرب اور مشرق سے مغرب تک کا مشاہدہ کرنے کے مواقع مہیا کردیے۔اسی مشاہدے کے پیشِ نظر مجھے اپنی زندگی کی اِن یادوں اور تجربات و مشاہدات کو ایک کتابی شکل میں محفوظ کرلینے کی ہمت پیدا ہوئی۔

ممتاز صاحب کا انداز ِ تحریر  سادہ اور عام فہم ہے۔ واثق امید ہے کہ پڑھنے والے اسے پڑھ کر لطف محسوس کریں گے۔

 

ISBN (Digital) 978-969-696-841-2
ISBN (Hard copy) 978-969-696-840-5
Total Pages 620
Language Urdu
Estimated Reading Time 15 hours
Genre Biography
Published By Daastan
Published On 02 Apr 2023
No videos available
Mumtaz H Chaudhry

Mumtaz H Chaudhry

ممتاز پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں اور آج کل ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔ ان کا تعلق ایک کسان گھرانے سے ہے جہاں علم و ادب کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تھا۔ انھیں بچپن سے ہی شاعری سے لگاؤ تھا، اپنے نصاب میں موجود تمام نظمیں انھیں زبانی یاد ہوا کرتی تھیں اور فارغ وقت میں وہ انھیں ترنم کی صورت میں پڑھا کرتے تھے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ فرصت ملی تو انھوں نے کلیاتِ اقبال کو پڑھنا اور اس پر غور کرنا شروع کیا، یہیں سے ان کا شاعری سے قلبی لگاؤ بڑھا اور شعر کہنے کی تحریک پیدا ہوئی۔ اس کے بعد انھوں نے دیگر شعرا کو بھی پڑھا۔ ممتاز کے پسندیدہ شعرا اقبالؔ، غالبؔ اور اکبرؔ الہ آبادی ہیں۔

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre