اودھ کے آنسو - Awadh k Aansoo 0 Reviews

By: Perveen Zubair

No Ratings Yet

E-book Price

PK Flag
PKR 500
USD Flag
USD 5

انتساب  

اس محبت کے نام  !

   جو  ما ضی کے ملبے تلے گہرا ئی میں دور کہیں دب کر دنیا سے اپنا وجود کھوچکی ہے۔

کہا نیاں ، داستا نیں انہی کی لکھی اور سنا ئی جا تی ہیں، جومو جود نہیں ، نا بود ہیں ۔

میری کتاب    ’   اوَ دھ کے آ نسو ‘   ۔۔۔ اودھ کی شاندار ، مرتی مٹتی تہذیب کے پس منظر میں ،  نوحہ کناں ، لہو روتی ہو ئی ،ایک ایسی داستان محبت ہے ۔ جس کے کردار لافانی اور ان کی محبتیں  عرش آ شیانی تھیں ۔ 

تقسیم سے قبل بر صغیر سونے کی چڑیا ہو نے کے علا وہ ،نہا یت شاندار اور بے مثال تہذیبو ں کا مر کز بھی تھا ۔  تقسیم نے ان تہذیبوں کو زوال سے ہم کنا ر کیا ۔ اور وہ بے مثال تہذیبیں بہت جلد اپنی مو ت آپ مر گئیں ۔زندہ ، دھڑکتی اور اپنی چمک دمک سے  دنیا کوچکا چوند کر دینے  والی ان روایتی تہذیبوں کے مرگ کی داستان ہے  ’  اودھ کے آ نسو ‘ ۔۔۔ 

آج کی نئی نسل ان کے احوال سے واقف نہیں ، سوا ئے ان کے ، جو تا ریخ سے تھوڑا بہت شغف رکھتے ہیں ۔ آج ان شاندار روایتوں کی داستا نیں ، جو ان ریا ستوں میں عمومی طور پر را ئج تھیں ، اگر پڑھی جا ئیں ، یا سنی جا ئیں ۔تو قاری اپنے آپ کو ایک تصوراتی دنیا میں دا خل ہو تا ہوا محسوس کرتا ہے ۔ جو بہت خوبصورت اور شاندار ہو نے کے سا تھ سا تھ نئی بھی ہے ۔ منفرد بھی ، اور دلوں کو چھو جا نے والی بھی ۔ 

امید ہے کہ اس کتاب کو پڑھنے والے ،ایک ہی نشست میں اسے مکمل کر نے کی جستجو ضرور کریں گے ۔ اودھ کے آ نسو     کی اشاعت کے لئے ’’داستان پبلیکیشنز   ‘‘     قابل ستا ئش ہیں ۔ جو کتاب سے نا وابستگی کے اس دور میں ، کتا بیں چھا پنے کا جہاد کر رہے ہیں ۔ 

شکر گذارم   :پروین زبیر   16-4-2024

ISBN (Digital) 978-969-696-952-5
Total Pages 200
Language Urdu
Estimated Reading Time 5 hours
Genre Urdu
Published By Daastan
Published On 06 May 2024
No videos available

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books in Same Genre