Hardcopy Price
Rs.150 shipping applies for orders within Pakistan
یہ کہانی دو سہیلوں کی ہے، جس میں ایک حسد میں مبتلا ہے اور دوسری محبت میں ۔کچھ لوگ حسد کی آگ میں اس طرح جلتے ہیں کہ انہیں خود سے کی جانے والی محبت بھی محض فریب اور ڈرامہ لگتی ہے اور وہ اپنے چاہنے والوں سے ہی نفرت میں مبتلہ ہوجاتے ہیں۔ دوسری طرف ایسے لوگ ہوتے ہیں جو صرف محبت لینا، محبت دینا اور محبت کرنا جانتے ہیں اور اگر وہ انسان جس سے وہ محبت کرتے ہیں وہ انہیں دغا بھی دے دے تب بھی وہ بے یقین تو ہوجاتے ہیں پر محبت کرنا نہیں چھوڑتے کیونکہ وہ محبت کے سوا کسی دوسرے رستے پر چلے ہی نہیں ہوتے۔
ماریا ، مالا اور کشمالہ دوستی کے رشتے میں بندھی دو مختلف احساسات رکھنے والی لڑکیوں کی کہانی ہے۔ ایک کو تو اس کی کامیابی، کبھی احساساتِ محبت اور کمتری و حسد کے احساس برتری میں مبتلا نہ کرسکی، لیکن دوسری دوست کو اس کی ناکامیوں نے احساس کمتری میں مبتلا کردیا اور پھر وہ صحیح اور غلط کے فرق کو بھولا کر بس آگے نکلنے کی تگ و دو میں اتنی بری طرح غرق ہوئی کہ اپنی بچپن کی دوست کو خود قید کرلیا۔ حسد کی آگ نے اس کے گرد دائرہ اس طرح تنگ کیا کہ پھر اس سے اپنی ہر ناکامی کا حساب لینے کے لیے اس نے اپنی دوستی کے رشتے کی بھی پرواہ نہیں کی۔
کیا کوئی ہوگا جو اس لڑکی کو ظالم جادوگرنی کی قید سے آزاد کروا لے گا؟ کیا کسی اپنے کی قید سے رہائی واقعی ممکن ہے؟ کیا حسد، محبت اور دوستی سے جیت جائے گا؟
ISBN (Digital) | |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 978-969-696-132-1 |
Total Pages | 40 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | half an hour |
Genre | |
Published By | Daastan |
Published On | 16 Sep 2020 |
Rating:
Sep 10, 2020
Excellent story