Hardcopy Price
Rs.150 shipping applies for orders within Pakistan
عالیان نے غربت اور افلاس میں آنکھ کھولی تھی مگر اس کے خواب بہت اونچے تھے ۔وہ مشہور کہانی گر بننا چاہتا تھا ۔ اس کی زندگی کا واحد رشتہ ، اس کی بیمار ماں تھی ، جو ہر قدم پر اس کی راہنمائی کرتی تھی مگر عالیان کے خواب پورے ہونے سے پہلے ہی وہ دنیا سے چلی گئی اور عالیان اپنے ادھورے خوابوں کے ساتھ اکیلا رہ گیا تھا ۔
وہ اپنے خواب پورے کرنے کے لیئے دن رات محنت کر رہا تھا مگر ناکامی اس کا مقدر بنی ۔ پھر قسمت کی طرف سے اسے ایک نادر موقع ملا۔ ایک جادوئی کتاب کے ذریعے اسے اپنے خوابوں تک پہنچنے کا راستہ مل گیا ۔ شہرت اور دولت کی بلندی پر پہنچ کر وہ سب کو حقیر سمجھنے لگا تھا۔ مگر جب اس کا زوال شروع ہوا تو اسے سمجھ آئی کہ دنیا میں کوئی چیز بھی مستقل نہیں ہوتی اگر کچھ ہمیشہ زندہ رہتا ہے تو وہ انسان کا بہترین عمل اور سوچ ہے ۔
یہ مقام پانے کے لیئے اس نے خود کو بھی داؤ پر لگا دیا ۔ وہ کائنات کے سب سے بڑے راز کا امین بن گیا تھا کہ
"انسانیت اس کائنات کا نُورِ ازل ہے ۔۔۔!'
ISBN (Digital) | |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 978-969-696-129-1 |
Total Pages | 50 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | half an hour |
Genre | |
Published By | Daastan |
Published On | 16 Sep 2020 |