امید رنگ / Umeed Rung 11 Reviews

By: Fatimah Ambreen

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 150
INR Flag
INR 200
USD Flag
USD 25

Rs. 150 shipping applies for orders within Pakistan

انسان کی زندگی کے بہت سے ادوار ہوتے ہیں؛ بچپن، جوانی، بڑھاپا ۔ لیکن بچپن اور جوانی کے درمیان میں ایک ایسا حسین اور یادگار دور ہوتا ہے، جب انسان اپنے خیالوں میں بے حد آزاد، سوچوں میں بے باک لیکن عمل میں بے اختیار ہوتا ہے۔ وہ ایک طرف اپنی سوچوں میں دنیا فتح کررہا ہوتا ہے اور دوسری طرف ہر پل والدین کی کڑی نگرانی میں ہوتا ہے۔ جب بہت سارے خواب انسان کے اندر جھلملانے لگتے ہیں، اور بہت ساری امیدیں انسان کے اندر دیے جلانے لگتی ہیں، اور حقائق کی بے رحم ہوائیں ان دیوں کو بجھانے کے درپے ہوتی ہیں تو پھر کُھلتا ہے انسان کے اندر اک چور دروازہ، جہاں انسان ہر مخالف سمت چلنے والی ہواؤں کو قابو میں کرکے، اس پر سوار ہوجاتا ہے اور پھر اپنے خوابوں کی دنیا میں اس کی راجدھانی ہوتی ہے، اور امید کے گھوڑے کی باگیں پکڑے وہ اپنی مرضی سے اسے سرپٹ دوڑاتا رہتا ہے۔  اس دور کے اسی خوبصورت امتزاج کی کہانی ہے "امید رنگ"۔ لڑکپن کے دور سے گزرتی ایک لڑکی کی خوبصورت تخیلاتی دنیا کی کہانی، جہاں وہ کچھ سیکھنا نہیں چاہتی تھی، صرف اپنی مرضی سے جینا چاہتی تھی لیکن۔۔۔۔۔ کیا وہ اپنی مرضی سے جی سکی؟ کیا وہ اپنے تخیلات کی دنیا میں اپنی حقیقی دنیا کو فراموش کرسکی؟ پڑھیں امید کے رنگوں کی یہ انوکھی داستان اور جانیئے کچھ طلسمی حقائق۔

ISBN (Digital) 0000
ISBN (Hard copy) 978-969-696-126-0
Total Pages 39
Language Urdu
Estimated Reading Time half an hour
Genre
Published By Daastan
Published On 16 Sep 2020
No videos available
Fatimah  Ambreen

Fatimah Ambreen

A teacher by profession who happens to be a book worm. I won the title of 'Pakistan's best short story writer' in 'The Stories Untold - Season 2' (Urdu) and my aim is to become better each day by practicing.

Reviews


Javed Iqbal

Rating:

Jan 17, 2018

بالکل ویسی ہی تحریر جیسی تحاریر مصنفہ کا خاصہ ہے!! ہمیشہ کی طرح انکا اندازِ بیاں لاجواب ہے!!!!!! انکی طرف سے مزید تحاریر کا انتظار رہے گا۔۔۔

Jan 16, 2018

امید رنگ کی علامت کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا ہے ۔۔۔ ایک عام ذہن کن حالات میں کیسی سوچوں سے نبرد آزما ہوتا ہے ، معاشرت کس انداز مین شعور کو اتھل پتھل کرتی ہے اور ساتھ ہی ان تماما حالات سے کسطرح نبٹا جائے اس جانب بھی مصنفہ نے توجہ دلانے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔۔۔
ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت کہانی ۔۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔۔

Khan Nushrah

Rating:

Jan 15, 2018

بہت پیارا قصہ فاطمہ آپی تخیل کے پرندے کو بہت ہی پیارا نام دیا اور خوبصورتی انسان کو دنیا کی زندگی تکالیف پر صبر کے لئے ایک نئی راہ سجھائی کہ بندہ اپنی حالت پر شکر گزار بنے ۔۔۔۔اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

Jan 15, 2018

ویسے آپا عمدہ کاوش ہے مگر خدا جانے کیوں ہم کو داغ دہلوی یاد آ رہے ہیں
ملے جو حشر میں لے لوں زبان ناصح کی
عجیب چیز ہے یہ طول مدعا کے لیے

Jan 15, 2018

فاطمہ عنبرین صاحبہ کا یہ اعجاز ہے کہ وہ اپنی ہر ممکن کاوش کو بروئےکار لاتے ہوئے دین اور دنیا کا ایک خوبصورت ربط بنانےکی سعی کرتی ہیں اور میں نے انہیں جتنا بھی پڑھا ہے مجھے یہ اس کوشش میں کامیاب نظر آتی ہیں۔ " امید رنگ " میں بھی ایسے ہی خوبصورت رنگ دکھائے گئے ہیں اور ایک تخیل کی مدد سے قرون اولی کے مسلمانوں کی آزمائش ان کے صبر اور ثابت قدمی کو بالآخر ان کی کامیابی و فلاح پر منتج کرتے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ سبق بھی دیا گیا ہے کہ آج کے دور میں بھی فلاح اور کامیابی کا ایک ہی راستہ اور اصول متعین ہے۔ اور وہ ہے اتباع اللہ اور اتباع رسول۔ اللہ کریم مصنفہ کے قلم کی چاشنی میں دن دگنی اور رات چوگنی شیرینی اور برکت عطا فرمائے اور یہ ایسے ہی مثبت پیغامات ہم تک پہنچاتی رہیں۔

Ibné Muneeb

Rating:

Jan 13, 2018


خوشا وہ وقت کہ یثرب مقام تھا اس کا
خوشا وہ دَور کہ دیدار عام تھا اس کا

فاطمہ عنبرین صاحبہ کی تحریریں ایک ایسی کمی کو پورا کرتی نظر آتی ہیں جو اردو ادب میں اکثر محسوس کی جاتی ہے، اور وہ کمی ہے پیار اور مٹھاس بھرے انداز میں لکھی اور افسانوی رنگ میں ڈھلی دینی و اخلاقی کہانیوں کی۔ میری نظر میں "امید رنگ" بالخصوص بچوں کے لئے ایک ایسی خوبصورت طلسماتی کہانی جو اُنہیں پاس بٹھا کر پیار سے سُنائی جائے تو اُن کے ننھے ذہنوں اور معصوم دلوں پر گہرا اثر چھوڑے۔

- ابنِ مُنیب

Jan 13, 2018

یہ کہانی عصر حاضر کی ایسے نوجوانوں کی کہانی ہے جو صرف خوابوں میں اپنی دنیا کو سجانا سنوارنا چاہتے ہیں. ٹی وی اور فلمی دنیا نے ہمیں دنیا کی تلخ حقائق سے کافی دور کررکھا ہے. ہر کوئی خوش حال اور آرام دہ زندگی کا خواہشمند ہے. کہانی کار نے امید رنگ کا ایک علامتی پرندے کی کامیابی سے تخلیق کی ہے. سچ ہے مذہب ہی ہمیں سیدھا راستہ دکھاتا ہے اور انسان مذہب سے ہی توانائی حاصل کرتا ہے.
فاطمہ عنبرین کو مبارکباد کہ انہوں نے دلچسپ پیراے میں اصلاح معاشرہ کا کام کیا ہے. کہیں کہیں وہ خطیب بن گئی تھیں مگر یہ ضروری بھی تھا. زبان سادہ و سلیس اور دلچسپ بیان پر انھیں پھر ایک بار مبارکباد پیش کرتا ہوں.
سید فضل اللہ مکرم
حیدرآباد. دکن

Saima Niaz

Rating:

Jan 13, 2018

مایوسی میں امید کا ایک جگنو بھی بہت ہوتا ہے۔ فاطمہ عنبرین صاحبہ نے تو پوری لالٹین تھما دی ہے۔
سامنے آئی ہے ۔ کلرفل پرندے کی کیریشن میں ان کی کمال امیجینیشن

Jan 13, 2018

السلام عليكم
فاطمہ عنبرین اور قصہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
کہانیاں / افسانے پڑھنے میں دلچسپی بنی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن دین کی باتیں کہانی/ افسانے کے طور پر پڑھنے سے رغبت اسلوب اور قلمکار کی زبان و بنان پر گرفت پر منحصر ہوتی ہے جس میں فاطمہ بہت حد تک کامیاب ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور پڑھنے والوں کو اس سے مستفید فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔

Jan 13, 2018

السلام عليكم
فاطمہ عنبرین اور قصہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
کہانیاں / افسانے پڑھنے میں دلچسپی بنی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن دین کی باتیں کہانی/ افسانے کے طور پر پڑھنے سے رغبت اسلوب اور قلمکار کی زبان و بنان پر گرفت پر منحصر ہوتی ہے جس میں فاطمہ بہت حد تک کامیاب ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور پڑھنے والوں کو اس سے مستفید فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔

Jan 13, 2018

السلام عليكم
فاطمہ عنبرین اور قصہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
کہانیاں / افسانے پڑھنے میں دلچسپی بنی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن دین کی باتیں کہانی/ افسانے کے طور پر پڑھنے سے رغبت اسلوب اور قلمکار کی زبان و بنان پر گرفت پر منحصر ہوتی ہے جس میں فاطمہ بہت حد تک کامیاب ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور پڑھنے والوں کو اس سے مستفید فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔

Books by Same Author


Books in Same Genre