فسوں کدہ / Fasoon Kada 0 Reviews

By: Gul Arbab

No Ratings Yet

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 150
INR Flag
INR 200
USD Flag
USD 25

Rs. 150 shipping applies for orders within Pakistan

فسوں کدہ کا مرکزی کردار ایسا لڑکا ہے ،جو باہر کے اکیلے پن اور اندر کی تنہائی کا بیک وقت شکار ہے۔وہ ایک مثالی لڑکی کی تلاش میں ہے۔ لیکن وہ اک مظبوط کردار کا مالک ہے اور اسے اپنے نفس پہ بھی بالا دستی حاصل ہے۔ وہ نیکی اور بدی کے درمیان اس باریک لکیر کا شعور بھی رکھتا ہے ،جسے غیر محسوس انداز میں پھلانگتے ہوئے انسان کو اپنے اخلاقی زیاں کا ادراک نہیں ہوتا۔ اس کے ایمان یا نفس کی آزمائش کی یہ کہانی اک خانہ بدوش لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ شیطانی ترغیب پہ پاتال کی پستیوں میں گرنے والے کردار کی یہ کہانی ایک مبہم رنگ لیئے ہوئے آگے بڑھتی ہے۔حسن و معصومیت کےچھپی شیطانیت اور دل میں نیکی کی چھوٹی سی کرن کا یہ مقابلہ ماورائی ہو کے بھی انسانی زندگی کے بہت قریب ہے۔ نفس کے خلاف جنگ ہی یہ فسوں کدہ ہے۔ یہ کہانی بندے اور اس کے رب کے درمیان کے اک مظبوط رشتے کی کہانی ہے قدرت کیسے انسانی خواہشات کو قبولیت کا اعزاز بخشتی ہے ؟ کیسے انسان کو نیکی کا انعام ملتا ہے ؟ کیسے انسان گناہ کی ترغیب کے باوجود ثابت قدم رہ کر سرخرو ہوتا ہے ؟ انسان جسے اشرف المخوقات ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہ اپنے آپ کو اس اعزاز کے قابل کیسے ثابت کرتا ہے؟ اور اس کانٹوں بھرے دشوار سفر  کی منزل کس قدر حسین ہے یہ ہے اس داستان کی  اصل روح۔۔۔

ISBN (Digital)
ISBN (Hard copy) 978-969-696-131-4
Total Pages 48
Language Urdu
Estimated Reading Time half an hour
Genre
Published By Daastan
Published On 16 Sep 2020
No videos available
Gul Arbab

Gul Arbab

گل ارباب کا تعلق خیبر پختونخواہ پشاور سے ہے ۔۔ لکھنے کی ابتدا انھوں نے بچوں کی کہانیوں سے کی پھر شاعری کالم نگاری افسانہ نگاری اور ناول نگاری میں بھی طبع آزمائی کی ۔ کئی ڈائجسٹسس اور ادبی میگزینز میں ان کے افسانے چھپ چکے ہیں ۔مختف ادبی فورمز پہ بھی تنقید کے لیے ان کے افسانے لگ چکے ہیں جبکہ کئی ناولز بھی لکھ چکی ہیں ۔ خاصہ تحریر سماجی معاشرتی نفسیاتی اور رومانوی موضوعات ہیں ۔

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books in Same Genre