Hardcopy Price
میری عمر کی لڑکیاں چھوٹے چھوٹے بت خانے ہر وقت لیے پھرتی ہیں. موقع ملتے ہی کب کس کی پرستش شروع کردی، ان کو خود کو بھی معلوم نہیں ہوتا. میں نے تو اس کو دل و جان سے چاہ کے کعبہ کی طرح طواف کیا تھا.
خدا کا خوف کرو آکاشہ کیا کہہ رہی ہو. کرن نے غصے سے کہا.
نہیں کرن سچ کہہ رہی ہوں. کردی نہ تم نے بھی ناسمجھو والی بات، کعبہ کیا ہے؟ میں جانتی ہوں بہت رتبہ ہے کعبہ کا... رب باری تعالی کا گھر ہے وہ مگر لوگ بھی تو خدا کے عشق میں کعبہ کا طواف کرتے ہیں ناں؟ تو بس میں نے بھی دن، رات، صبح، شام بس اسی کا طواف کیا. اسی کی آرزو کی. میری بد قسمتی دیکھو عشق کی حدوں کو اتنا پار کر گئی کہ سجدوں میں بھی رب کی بڑائی بیان کی تو ساتھ اس کا نام لیا. میں تمہیں بتاوں میں نے تو تسبیح بھی اسی کے نام کی. ایک دانہ گراتی تو اس کے بعد رب کعبہ سے کہتی کہ مجھے وہ دے بس وہ دے. کیسا گھاٹے کا سودا کیا میں نے. کتنی بد نصیب ہوں میں. کوئی نماز قضا نا کی ایسے جیسے فرائض ادا نا کر رہی ہوں اور وہ جو نماز میں ادا کررہی ہوں محبت کی نماز ہو اور عشق کا سجدہ ہو. لوگ خدا کو یاد کرنے کی غرض سے باوضو رہتے ہیں اور میں باوضو ہو کہ اسے یاد کیا کرتی تھی.
ISBN (Digital) | 000 |
---|---|
Total Pages | 103 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 000 |
Genre | Romance |
Published By | Daastan |
Published On | 04 Sep 2018 |