Hardcopy Price
انسان ظاہر میں تو صرف ایک چہرہ رکھتا ہے لیکن اکسر اس کا باطن کئی چہروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات باطن میں چھپا یہ چہرہ اس کے ظاہری چہرے سے بلکلل مختلف اور حيران کن صورت ميں سامنے آتا ہے۔ انہی چہروں پر مشتمل 'ناگفتا' افسانے اور شاعری کا ايک ایسا مجموعہ ہے جو انسان کے اس چھپے چہرے کو مختلف حالات اور واقعات میں ظاہر کرتا ہے۔ جس میں دھوکا، وفا، غداری، احسان فراموشی، بھروسہ، قربانی اور بے لوث جذبہ جيسی انسانی خصوصیات شامل ہیں۔
ISBN (Digital) | 978-969-696-315-8 |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 978-969-696-314-1 |
Total Pages | 64 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 3 hrs |
Genre | Contemporary Fiction |
Published By | Daastan |
Published On | 18 May 2020 |
Rating:
Nov 23, 2022
کتاب: ناگفتہ
سب سے پہلے تو داستان پبلشرز کا شکریہ جو مطالعہ کے شوق کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ جب تک ان سے لوگ سلامت ہیں کتاب پڑھنے والوں اور کتاب کو کبھی زوال نہیں آئے گا ۔۔
میں داستان کی تیسری کتاب پر تبصرہ کر رہی ہوں ۔۔ پہلی دو شاعری پر مبنی تھیں جبکہ یہ کتاب متفرق تھی ۔۔ افسانوں کا مجموعہ اور آخری چند صفحات شاعری پر مبنی تھے ۔۔
کتاب میں موجود افسانے بہت دلچسپ تھے، پہلے صفحے سے ہی توجہ کھینچنے میں کامیاب رہے۔
مصنف کا انداز بیان سسپنس سے بھرپور اور تجربے کار رائیٹر کا سا ہے۔ پرانے افسانہ نگاروں کی مانند افسانے کے اختتام پر فیصلہ قاری پر چھوڑا گیا جس نے ایک تشنگی کا بھی احساس دلایا۔ اس کے باوجود کتاب کے پہلے حصے کو میں نے خوب لطف اندوز ہو کر پڑھا۔
دوسرے حصے میں کچھ شاعری تھی۔
شاعری میں حسن خیال اور اوزان دونوں کی شدید کمی لگی ۔۔۔ نظم ہے، قطعہ یا اشعار ہیں، بالکل بھی سمجھ نہیں آیا۔
میری رائے کے مطابق مصنف کو نثر پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
ان کے مستقبل کے لیے بہت سی نیک تمنائیں۔
Rating:
Nov 01, 2022
Nice book
Rating:
Sep 28, 2019
افسانہ نگاری اور شاعری کا خوبصورت کام۔ مصنف ہر کہانی کے اختتام تک تنقیدی اور غیر یقینی انسانی رویوں پر گرفت رکھتے ہیں ، جو کہانی کے اختتام تک سنسنی خیز عنصر کو برقرار رکھتا ہے۔
Rating:
Dec 03, 2018
Good work by explaining critical behaviour of humans in different real life situations.