Sana Sadiq
0 Followers
Genre |
Urdu |
Writer ID |
SanaS |
Statistics as an Author
ثناء کا تعلق پاکستان کے دل ، شہر قائد کراچی سے ہے۔ ان کے والدین کی جائے پیدائش دہلی ہے جہاں سے وقت ہجرت وہ اپنے بڑوں کے ساتھ پاکستان تشریف لائے اور یہاں سکونت اختیار کی۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے ثناء ملک و شہر کے بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک رہیں، این ای ڈی یونیورسٹی سے مکینکل انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد کارپوریٹ ملازمت کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آ ف بزنس مینیجمنٹ (آئی او بی ایم ) سے مارکیٹنگ کے شعبے میں ایم بی اے کیا ۔ ثناء 6 بہن بھائیوں کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن ہیں ۔ کہانیاں لکھنے اور سنانے کا شوق انھیں بچپن سے ہے بنیادی ذریعئہ اظہار اور دلی لگاو شاعری سے ہے جسے یہ اپنی پہلی محبت بھی مانتی ہیں ۔ ان کے لیے اردو کا بطور زبان استعمال کرنا دراصل نئی نسل کو اپنی بنیاد سے جوڑے رکھنے اور زبان کی خدمت کا ایک بہانہ ہے۔
ان کی شاعری اور دیگر فن پارے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پڑھے جا سکتے ہیں۔ لکھنے کے علاوہ ان کا دوسری پسندیدہ کام نئی نئی جگہوں کی سیر کرنا ہے۔
-
حکایت از سرزمین آتش و عشق - Hakayat Az Sarzameen e Atish o Ishq
View Book