Bonn, Germany

bushraiqbalm

Joined Oct 2022

Bushra Iqbal Malik

0 Followers

Born Jan 01, 1970
Genre Contemporary Fiction
Writer ID bushraiqbalm

Statistics as an Author

Books Published

2

Words Written

255635

Average Rating

0

Times Read

39

بشریٰ اقبال ایک ادبی و سماجی شخصیت ہیں، وہ مترجم بھی ہیں صحافی بھی، لکھاری بھی ہیں اور معلم بھی۔ ان کی شخصیت کی کئی جہتیں ہیں۔پاکستان اور پاکستان سے باہر اردو ادب کے فروغ کے لیے بشریٰ اقبال صاحبہ دن رات کوشاں ہیں۔ وہ ینگ وومن رائٹرز فارم پاکستان اور اردو سوسائٹی آف یورپ (USE)کی بانی ہیں اس کے علاوہ جرمنی اور یورپ کی کئی ادبی تنظیموں کا حصہ بھی ہیں۔ بشریٰ صاحبہ جرمن قومیت کی حامل ہیں، پاکستان اور جرمنی کی کئی نامور جامعات میں پڑھا چکی ہیں اور آج کل بون یونیورسٹی میں ادب و لسانیات کی لیکچرر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ مصنف کی کئی تحاریر مختلف جامعات کے ریسرچ جرنلز اور اخبارات میں شایع ہوچکی ہیں۔ پی ٹی وی کا مشہور ڈراما انھی پتھروں پہ چل کے بھی بشریٰ اقبال کی ہی فکر کا نتیجہ ہے۔ وہ افسانہ نگار بھی ہیں اور ادبی نقاد بھی۔ ان کی کئی کتب بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں جن کا موضوع آج کی عورت اور اس کے مسائل ہیں۔ بشریٰ صاحبہ کا مقصد دنیا بھر میں اردو کے لکھاریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو ان کے خیالات کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کا باعث بھی بنے، اور اپنے اسی مقصدکی تکمیل کے لیے وہ سرگرمِ عمل ہیں۔