Karachi, Pakistan

raisalvi

Joined Jun 2022

Prof. Muhammad Rais Alvi

0 Followers

Born Jan 01, 1970
Genre Research Work
Writer ID raisalvi

Statistics as an Author

Books Published

1

Words Written

51028

Average Rating

5

Times Read

15

پروفیسر محمد رئیس علوی کی شخصیت ، ایک فرحت بخش احساس۔۔۔!


پروفیسر محمد رئیس علوی ایک دنیا، علم کا خزانہ، اعلی اخلاق کی انتہا، جستجو کا پیکر، ایمانِ مفصل ،اعلی کردار کا کو ہ ِپیما، نہایت مخلص اور محنتی انسان تھے۔ آپ کا اخلاق آپ کی شناخت بن گیا آپ کا لامحدود علم، عجز و انکساری، آپ کا استاد ہونا آپ کا طرزِ زندگی تھا۔


پروفیسر صاحب کے بیشتر عمل سنتِ رسولﷺ پر پیروی کرنے کی کوشش میں اور اللہ کے قریب تر ہونے کی جستجو میں ہوتے تھے۔جو لوگ پروفیسر صاحب کو جانتے تھے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزار چکے ہیں وہ اپنی زندگی کو بھی اللہ اور رسولؐ کے احکامات کی پیروی کرنے میں گزار سکتے ہیں۔.ان کے لیے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماڈرن درویش تھے اور بہت پہنچے ہوئے صوفی تھے۔


ان کی قابلیت، عملی معیار، انتظامی کمال ،قانونی تفہیم ،قانون کی پیروی اور سختی کے ساتھ اس پر عمل درآمد اور کمال پرستی کی تمام خصوصیات کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورت، دلفریب، دل لبھانے والی پرخلوص مسکراہٹ اور اخلاق کی بلندیوں کو چھونے والی شخصیت  بےحد پرکشش تھی۔


پروفیسر محمد رئیس علوی نے کراچی میں خصوصاً ہائر ایجوکیشن کے لیے بہت کام کیا اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے فروغ کا سہرا  بھی آپ کے سر بندھتا ہے ۔آپ نے اسکول و کالج کی تعلیم اور نظامِ تعلیم کے فروغ اور درستی کے لیے بیش بہا خدمات انجام دیں۔ آپ اردو زبان کے پروفیسر کے فرائض پاکستان میں اور جاپان میں بھی ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن سٹڈیز کے شعبۂ اردو میں بحیثیت مہمان پروفیسر کے انجام دیتے رہے۔ پھر ایڈیشنل سیکرٹری سندھ ایجوکیشن رہے، اس کے بعد ای ڈی او کراچی،پھر کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار رہے اور پھر قلندر شہباز یونیورسٹی ،نیوپورٹ یونیورسٹی اور آخر میں خادم علی شاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ برسوں تک کمشنز اسکاٹس کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔یہ کتاب پروفیسر صاحب کی استادی کا اعلان کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ پروفیسر رئیس علوی نے کہا تھا کہ ان کی یہ کتاب بی اے اور ایم اے کے طالب علموں کے لیے ریفرینس کتاب کے طور پہ کام آئےگی ۔ ہمیں امید ہے کہ طلباء اس کتاب سے بہت استفادہ حاصل کریں گے ۔


اللہ پروفیسر محمد رئیس علوی کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقش ِقدم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین!


فرح رئیس علوی


١١ مئی ٢٠٢٢ء


https://mraisalvi.com/