Hakeem Ameer Ali Talash
0 Followers
Born |
Jan 01, 1970 |
Genre |
Poetry |
Writer ID |
hakeemameeralitalash |
Statistics as an Author
حکیم امیر علی تلاشؔ تحصیل تاندلیانوالہ کے ایک پسماندہ گاؤں میں ١٩٥٠ء میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ١٩٦٩ء میں ایم سی ہائی سکول سے میٹرک پاس کیا اور اس کے بعد مولوی شاہ محمد صعودی سے عربی فارسی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اسی سلسلے کے دوران انھوں نے علامہ محمد اقبال کی کتابیں اور مولانا رومی کی مثنوی شریف کا مطالعہ شروع کیا اور خود بھی ٹوٹے پھوٹے شعر کہنے لگے۔
حکیم صاحب نے ١٩٧٣ء سے ١٩٨٠ء تک ٹاؤن کمیٹی سمندری میں بطور لائبریری کلرک کام کیا۔ وہیں اپنی کتب بینی کے شوق کو پورا کیا۔ اس کے بعد ١٩٨٧ء میں فاضل الطب والجراحت کا ڈپلومہ حاصل کیا اور گھر میں ہی مطب کھول لیا۔ اس کے بعد حکیم صاحب کا رابطہ اپنے علاقے کی معروف علمی و ادبی شخصیت پیر محمد انوار حسین قادری سے قائم ہوا جو کہ ان کی وفات تک جاری رہا۔ وہ ان سے وہ شاعری میں مدد لیتے رہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔
٢٠١٩ء میں شہر تاندلیانوالہ کے مایہ ناز انگریزی پروفیسر جناب راشد محمود کی سرپرستی میں ”انجمن فیضان اقبال تاندلیانوالہ“ کی بنیاد رکھی اور فکرِ اقبال کی روشنی میں مقالہ جات پیش کرنے شروع کیے۔ ان کی چند ایک مصروفیات کے ساتھ اگر ان کی شادی کو بھی شامل کر لیا جائے تو حکیم صاحب کی زندگی میں باقی جو کچھ بچتا ہے وہ ان کی ”مشق سخن“ ہی ہے۔
-
-
زادِ فقیر (جلد اوّل) - Zaad e Faqeer (Volume 1)
View Book