Dr. Naeem Uddin Kanwal
0 Followers
Born |
Sep 24, 1984 |
Genre |
Urdu |
Writer ID |
naeemuddinkanwal |
Statistics as an Author
ڈاکٹر نعیم الدین کنول ؔ پاکستان کے ایک معروف سائنسدان ہیں جن کی ایجادات کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے۔ انھوں نے سندھ میڈیکل کالج سے اپنا ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ اس کے بعد امراضِ جلد میں سپیشلائزیشن مکمل کی۔ ڈاکٹر نعیم الدین کنولؔ ایک باصلاحیت شخصیت کے مالک اور اپنی ذات میں علم کا ایک گہرا سمندر رکھتے تھے۔ انھوں نے اپنی ۳۲ سال کی قابلِ ستائش تحقیقات کے نتیجے میں ۲۹ دوائیں ایجاد کیں۔ جن میں سے پانچ اِس وقت امریکہ میں پیٹنٹ ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی اِس عمدہ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے انھیں ”ایشین ایڈیسن“ کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔
ڈاکٹر نعیم الدین کنولؔ نیشل ٹیلی ویژن آف پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ آپ کا نام پاکستان کے بہترین لکھاریوں میں بھی سرفہرست ہے۔ آپ کو ادب سے خاصا شغف تھا۔ آپ نے شاعری کی معروف صنف ”نظم“ میں بھی اپنے کمالات دِکھائے اور آپ کی تمام نظمیں ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”بچوں کی دنیا“ میں نشر کی گئیں۔ آپ کی نظمیں ”اخبارِ جہاں“ اور ”نوائے وقت“ جیسے نامور اخبارات میں وقتاً فوقتاً شائع بھی ہوتی رہی ہیں۔